حیدرآباد

ریونت ریڈی نے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا (ویڈیو)

شہر کے ایل بی اسٹیڈیم میں جمعرات کے روز عہدہ ورازداری کا حلف لینے کے بعد چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے آج چیف منسٹری کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔

حیدرآباد: شہر کے ایل بی اسٹیڈیم میں جمعرات کے روز عہدہ ورازداری کا حلف لینے کے بعد چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے آج چیف منسٹری کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم
حیدرآباد میں زیرزمین برقی کیبلس کی تنصیب کے منصوبہ کا جائزہ لینے کی ضرورت: ریونت ریڈی
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ

ریڈی‘ کابینی وزراء کے ساتھ سکریٹریٹ پہنچے اور سکریٹریٹ کی عالیشان عمارت کی چھٹویں منزل پر چیف منسٹر کے چیمبر میں اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔

اس وقت ان کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔ ویدمنتروں کی گونج کے درمیان انہوں نے پوجا کی۔

جب ریونت نے چیف منسٹر کی کرسی پر براجمان ہوئے تب پجاریوں نے انہیں آشیرواد دیا بعدازاں انہوں نے چیف سکریٹری شانتی کمار اور دیگر عہدیداروں کی جانب سے پیش کردہ چند مخصوص فائلوں پردستخط کئے۔

عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد سکریٹریٹ میں کابینہ کی پہلی میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں ڈپٹی چیف منسٹر اور دیگر11 وزراء شریک تھے۔ قبل ازیں سکریٹریٹ پہنچے پرملازمین نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کا شاندار خیرمقدم کیا۔