حیدرآباد

ریونت ریڈی نادان چیف منسٹر: ہریش راؤ

ہریش راو نے دریافت کیا کیا آپ ماضی کو بھول گئے ہیں؟ جب امیدواروں نے گروپ 2 اور ٹی ای ٹی کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا تو کیا آپ نے ان کی حمایت نہیں کی تھی؟۔

حیدرآباد: سابق وزیر اور ایم ایل اے ٹی ہریش نے امتحانات ملتوی کرنے سے متعلق چیف منسٹر ریونت ریڈی کے تبصروں پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں نادان قرار دیا۔ ہریش راو نے کہا نے کہ ایسا لگتا ہے کہ ریونت ریڈی اس طرح کے مسائل پر اپنے ماضی کے موقف کو بھول گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کنٹراکٹ کے 19 یونانی میڈیکل آفیسرس کوحکومت نے مستقل کردیا
میڈیکل کالجوں میں تلنگانہ طلبہ کے صدفیصد داخلوں کو یقینی بنایا جائے: ہریش راؤ
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
وائی ایس وویکا نندا قتل کے ملزم دستگیر کے والد حملہ میں زخمی
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت

ہریش راو نے دریافت کیا کیا آپ ماضی کو بھول گئے ہیں؟ جب امیدواروں نے گروپ 2 اور ٹی ای ٹی کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا تو کیا آپ نے ان کی حمایت نہیں کی تھی؟۔

 آپ نے حکومت سے مثبت فیصلہ لینے کا مطالبہ نہیں کیا تھا؟۔ اب آپ مثبت طور پر کیوں نہیں سوچ رہیں؟ انہوں  نے ریونت ریڈی پر ایک دہرا موقف اختیار کا الزام لگایا۔ ہریش راو نے کہا چیف منسٹر جب اپوزیشن میں تھے تو انکا نظریہ کچھ تھا اور اب اقتدار میں آنے کے بعد الگ نظریہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرگٹ بھی آپ کے رویے پر شرمندہ ہو گا۔ ہریش راو نے الزام لگایا کہ ریونت ریڈی طلباء اور بے روزگارنوجوانوں کی امیدوں اور زندگیوں کے ساتھ سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اقتدار میں آنے کے بعد، آپ نے ان کی امنگوں کو پس پشت ڈال دیا اور انہیں پریشانی میں  چھوڑ دیا ۔

 انہوں نے ڈی ایس سی کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کرنے والوں کے خلاف سخت الفاظ میں چیف منسٹر کے تبصروں  پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا امیدواروں اور بے روزگاروں کے بارے میں اس طرح کے تضحیک آمیز تبصرے کرنا بدقسمتی کی بات ہے۔

 انہوں نے مزید الزام لگایا کہ ریونت ریڈی نے سیاسی طاقت کی خاطر طلباء کو مشتعل کیا اور ان سے سوال کیا کہ کیا ماضی میں کانگریس قائدین نے بھی سیاسی فائدے کے لیے امتحانات ملتوی کرنے کے لیئے درخواست نہیں کی تھی؟۔

ہریش راو نے کہا پریشان حال امیدواروں سے  ہمدردی دکھانے کے بجائے، آپ ان پر سیاسی تنقید کر رہے ہیں۔ ہریش راو نے ریونت ریڈی سے کہا کہ وہ دوسروں پر الزام لگا کر اپنی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بے روزگارنوجوانوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا عوام آپ کے رویے اور آپ کے دو رخی انداز کو دیکھ رہے ہیں۔ وہ یقیناً آپ کو سبق سکھائیں گے۔

a3w
a3w