حیدرآباد

حج ہاوز میں عازمین حج کے قیام و طعام کے انتظامات کا جائزہ

بی شفیع اللہ‘ جناب محمد مسیح اللہ خان نے مختلف کاموں کا جائزہ لیا اور ماتحت اسٹاف کو صاف صفائی کیلئے ہدایت دی

حیدرآباد: حج کیمپ 2023 ء کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے حج ہاوز نامپلی میں عازمین حج کے قیام و طعام کے انتظامات کیلئے حج ہاوز نامپلی میں موجود چوتھی منزل‘ 11ویں منزل تک عمارتوں کا جمعہ5 مئی کو جناب محمد مسیح اللہ خان صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ جناب بی شفیع اللہ (آئی ایف ایس) کمشنر اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ و اگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے معائنہ کیا۔

عازمین حج کی رہائش اور طعام کے انتظامات کاجائزہ لیاگیا۔

بی شفیع اللہ‘ جناب محمد مسیح اللہ خان نے مختلف کاموں کا جائزہ لیا اور ماتحت اسٹاف کو صاف صفائی کیلئے ہدایت دی۔

حج کیمپ 2023 کو مثالی بنانے کیلئے سخت محنت اور جدوجہد کرنے کی اسٹاف کو تاکید کی۔جاریہ سال تلنگانہ اسٹیٹ سے عازمین حج کی تعداد تقریباً6 ہزار سے زائد رہے گی۔