حیدرآباد
انقلابی گلوکار غدر چل بسے
انہیں دل کا شدید مرض بھی لاحق تھا جس کے سبب غدر کو20جولائی کو شریک دواخانہ کرایا گیا تھا۔ 3/ اگست کو ان کی بائی پاس سرجری کی تھی اور وہ روبہ صحت ہوچکے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ممتاز انقلابی گلوکارغدر اتوار کے روز چل بسے۔ وہ77 برس کے تھے، بتایا جاتا ہے کہ ناسازی صحت کے سبب ان کا انتقال ہوگیا۔ غدر کا اصل نام گماڈی وٹھل راؤ تھا۔ ان کا اپولو اسپیکٹرا ہاسپٹل میں پیرنہ سالی، لنگس (پھیپھڑوں) اور گروں کے عارضہ کی وہ سے دیہانت ہوگیا۔
انہیں دل کا شدید مرض بھی لاحق تھا جس کے سبب غدر کو20جولائی کو شریک دواخانہ کرایا گیا تھا۔ 3/ اگست کو ان کی بائی پاس سرجری کی تھی اور وہ روبہ صحت ہوچکے تھے۔
ہاسپٹل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بات بتائی۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ انقلابی گلوکار، پھیپھڑوں اور پیشاب سے مربوط مسائل سے دوچار تھے اور پیرانہ سالی بھی ان کی موت کی وجہ ہے۔