دہلی
جائیداد کا حق، دستوری حق: سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جائیداد کا حق دستوری حق ہے اور ازروئے قانون کسی کو بھی مناسب معاوضہ دیئے بغیر اس کی جائیداد سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جائیداد کا حق دستوری حق ہے اور ازروئے قانون کسی کو بھی مناسب معاوضہ دیئے بغیر اس کی جائیداد سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔
جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس کے وی وشواناتھن پر مشتمل بنچ نے کہا کہ جائیداد کا حق دستوری ترمیم (44 ویں ترمیم 1978) کی رو سے بنیادی حق نہیں رہا تاہم وہ فلاحی ریاست میں دستوری حق کی حیثیت سے برقرار ہے۔