شمالی بھارت

مختار انصاری کو الٰہ آباد ہائی کورٹ سے راحت

الٰہ آباد ہائی کورٹ نے نہ صرف ان کی درخواست ِ ضمانت منظور کی بلکہ ان پر عدالت کی طرف سے عائد 5 لاکھ روپے کے جرمانہ پر بھی روک لگادی تاہم سزا برقرار ہے۔ سزا پر سماعت جاری رہے گی۔

پریاگ راج: اترپردیش کی باندہ جیل میں بند مافیا ڈان مختار انصاری کو پیر کے دن گینگسٹر کیس میں بڑی راحت ملی۔

متعلقہ خبریں
گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا، سماعت ملتوی
گینگسٹر نعیم کی ڈائری کہاں ہے: ہنمنت راؤ
عباس انصاری والدکی فاتحہ میں شرکت کے خواہاں
فائرنگ کیس: لارنس بشنوئی کے چھوٹے بھائی انمول بشنوئی کے خلاف لک آوٹ سرکیولر
مختار انصاری کو 30 سال پرانے کیس میں عمرقید کی سزا

الٰہ آباد ہائی کورٹ نے نہ صرف ان کی درخواست ِ ضمانت منظور کی بلکہ ان پر عدالت کی طرف سے عائد 5 لاکھ روپے کے جرمانہ پر بھی روک لگادی تاہم سزا برقرار ہے۔ سزا پر سماعت جاری رہے گی۔

غور طلب ہے کہ مختار انصاری نے غازی پور ایم پی۔ ایم ایل اے کورٹ کی طرف سے سنائی گئی 10 سالہ سزا کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

مختار انصاری کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ ان کے موکل زائداز 10 سال سے جیل میں بند ہیں اور کافی سزا بھگت چکے ہیں۔

اس معاملہ میں عدالت نے باندہ جیل سپرنٹنڈنٹ سے رپورٹ بھی منگوائی تھی جو جیل سپرنٹنڈنٹ نے داخل کردی۔

a3w
a3w