تلنگانہ

ووٹر شناختی کارڈ کے متبادل 12 دستاویز دکھاکر ووٹ ڈالنے کا حق: ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر

اسمبلی انتخابات میں ووٹر شناختی کارڈ کی بجائے حسب ذیل 12 شناختی کارڈ دستاویز میں سے کوئی ایک دکھاکر رائے دہندے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکتے ہیں۔

حیدرآباد: ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ روز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مجوزہ اسمبلی انتخابات میں ووٹر شناختی کارڈ کی بجائے حسب ذیل 12 شناختی کارڈ دستاویز میں سے کوئی ایک دکھاکر رائے دہندے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
شہر کے 5 اسمبلی حلقہ جات میں گھر گھر ووٹر سلپس کی تقسیم کا آغاز
لوک سبھا الیکشن : سیکٹورل آفیسرس کو جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ روز کی ہدایت
حیدر آباد کے 5 لاکھ 41 ہزار بوگس ووٹ فہرست سے حذف
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
حیدرآباد میں تلاشی مہم، 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ 17 ہزار روپے ضبط

جن میں آدھار کارڈ‘ منریگا جاب کارڈ‘ بینک یا پوسٹ آفس کی پاس بک فوٹو کے ساتھ‘ ہیلت انشورنس اسمارٹ کارڈ جاری کردہ وزارت لیبر‘ ڈراؤنگ لائسنس‘ پیان کارڈ‘ اسمارٹ کارڈ جاری کردہ آر جی آئی‘

انڈین پاسپورٹ‘ پنشن گرانٹ دستاویز معہ فوٹو‘ سنٹرل/اسٹیٹ گورنمنٹ کے تحت پبلک لمیٹیڈ کمپنیز ایمپلائمنٹ شناختی کارڈ معہ فوٹو‘ سرٹیفکیٹ آف اتھاریٹی جو ایم ایل اے‘ ایم پی یا ایم ایل سی کی جانب سے جاری کردہ ہو۔

حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کو اختیار ہے کہ وہ مذکورہ شناختی کارڈ یا سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے پر کوئی دوسرے شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالنے کا حق دے سکتے ہیں۔