دہلی

ہندو مذہبی تہوار کے ہورڈنگس پر فحش فلموں کی اداکارہ میا خلیفہ کی تصویر سے مچا ہنگامہ

ایک ہفتہ سے زائد دنوں تک جاری رہنے والے اس آدی تہوار میں ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں جن کے استقبال کیلئے خوش آمدیدی بینرز اور پوسٹرز آویزاں کیے جاتے ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان میں ہندوازم کے آدی تہوار کی مناسبت سے بنائے گئے اشتہاری ہورڈنگز میں فحش فلموں کی اداکارہ میا خلیفہ کی تصویر لگانے پر پجاریوں نے شدید احتجاج کیا اور پوسٹرز پھاڑ دیے۔

متعلقہ خبریں
پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکہ سے 11 مزدوروں کی موت، پانچ زخمی
ذات پات کی ہراسانی کی شکایت پر دلت بہن بھائی پر گھر کے اندر درانتیوں سے حملہ
تامل ناڈو میں ’کیرالا اسٹوری‘ کی ریلیز، سخت سیکیوریٹی انتظامات

میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ٹاملناڈو کے ضلع کانچی پورم میں پیش آیا۔ دیوی ماں پاروتی کی پوجا کی مناسبت سے مذہبی تہوار آدی کو منانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گے تھے۔

ایک ہفتہ سے زائد دنوں تک جاری رہنے والے اس آدی تہوار میں ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں جن کے استقبال کیلئے خوش آمدیدی بینرز اور پوسٹرز آویزاں کیے جاتے ہیں۔

انہی پوسٹرز میں سے ایک میں دیوتاؤں کے درمیان ایک پجارن کی تصویر لگائی گئی جو سر پر دودھ کا برتن (پال کڈم) اُٹھائے ہوئے ہے اور یہ پجارن کے روپ میں کوئی اور نہیں فحش فلموں کی اداکارہ میا خلیفہ ہے۔

اس ہورڈنگ پر جب ہندو مذہب کے پجاریوں کی نظر پڑی تو ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور بالآخر پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔

a3w
a3w