تلنگانہ

تلنگانہ کی کانگریس حکومت کی کارکردگی اطمینان بخش:پروفیسر کودنڈارام

تلنگانہ جناسمیتی کے سربراہ پروفیسرکودنڈارام نے تلنگانہ کی کانگریس حکومت کی کارکردگی پراطمینان کااظہار کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ جناسمیتی کے سربراہ پروفیسرکودنڈارام نے تلنگانہ کی کانگریس حکومت کی کارکردگی پراطمینان کااظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار
کودنڈا رام اور عامر علی خان کے حلف لینے پر امتناع میں توسیع
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات

انہوں نے ایک تلگونیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں واضح کیاکہ نئی ایک ماہ کی جمہوری حکومت پر عوام میں خوشی پائی جاتی ہے۔

یہ کہتے ہوئے کہ اسی طرز کی حکمرانی کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ یہ اچھے نتائج کی علامت ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ نئی حکومت بے روزگاری اوردیگر مسائل پر توجہ دے رہی ہے۔

گذشتہ حکومت کے دوران روزانہ نئے تناو کی صورتحال ہواکرتی تھی اور وہ دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر احتجاج بھی کیاکرتے تھے۔

پروفیسرکودنڈرام نے یاددلایاکہ پیشرو حکومت کے دوران کسی مسئلہ پر وزیراعلی سے نمائندگی کا فیصلہ کیاگیا تھا، اسی کے حصہ کے طورپروہ، سی پی آئی اور سی پی ایم لیڈران کیمپ آفس پرگتی بھون جانے والے تھے تاہم سی پی آئی لیڈروں کو ان کے دفاتر اور ان کوان کے گھر پرنظربند کردیاگیا تھا۔آج صورتحال اس کے برعکس ہے۔