حیدرآبادتلنگانہ

آج شام 4 بجے سے حیدرآباد میں شراب کی دکانیں بند، 23 اپریل تک پابندی برقرار

پولیس کی ہدایت کے مطابق یہ پابندی آج 21 اپریل کی شام 4 بجے سے نافذ ہوگی اور 23 اپریل کی شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

حیدرآباد: شہر میں مقامی بلدیہ ایم ایل سی انتخابات کے سلسلے میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پولیس نے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے آج سے تین دن کے لیے تمام شراب کی دکانیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پولیس کی ہدایت کے مطابق یہ پابندی آج 21 اپریل کی شام 4 بجے سے نافذ ہوگی اور 23 اپریل کی شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد انتخابات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ اور امن و سکون کو یقینی بنانا ہے۔ اس دوران شہر بھر میں تمام شراب کی دکانیں، بارز، اور لائسنس یافتہ آؤٹ لیٹس مکمل طور پر بند رہیں گے۔

پولیس نے شراب فروشوں کو سختی سے متنبہ کیا ہے کہ کوئی بھی دکان اس مدت میں کھلی پائی گئی تو متعلقہ فریق کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں جرمانہ اور لائسنس منسوخی بھی شامل ہو سکتی ہے۔

شہر میں انتخابی مہم زوروں پر ہے اور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ پرامن ووٹنگ کا عمل مکمل ہو سکے۔