دہلی

سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل ستائش: وشواہندو پریشد

وشوا ہندو پریشد(وی ایچ پی) نے پیر کے دن دفعہ 370 سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ کی ستائش کی اور کہا کہ جموں وکشمیر کے لئے واحد غیرمختتم/ نامکمل ایجنڈا پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی آزادی ہے۔

نئی دہلی: وشوا ہندو پریشد(وی ایچ پی) نے پیر کے دن دفعہ 370 سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ کی ستائش کی اور کہا کہ جموں وکشمیر کے لئے واحد غیرمختتم/ نامکمل ایجنڈا پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی آزادی ہے۔

متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ کا فیصلہ مسئلہ کشمیر کو مزید پیچیدہ کردے گا: عمران خان
بدرالدین اجمل پر مسلمانوں کو مشتعل کرنے کا الزام
راہول گاندھی، کانگریس کی خونیں تاریخ کیلئے معافی مانگیں: وی ایچ پی
20جنوری سے ایودھیا جانے پر پابندی
رام مندرٹرسٹ کے نام پر چندہ جمع کرنے والوں سے ہوشیار رہیں: وی ایچ پی

وشوا ہندو پریشد کے کارگزار صدر آلوک کمار نے ایک بیان میں کہا کہ ہم پُراعتماد ہیں کہ مضبوط ہندوستان اور پرعزم حکومت عنقریب پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو آزاد کراپائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 پر سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ ڈاکٹر شیاماپرساد مکرجی کی قربانیوں کو ملک کے خراج جیسا ہے۔ شیاما پرساد مکرجی ہندو مہاسبھا کے صدر تھے۔

انہوں نے بعدازاں آر ایس ایس کی مدد سے جن سنگھ قائم کی تھی۔ جن سنگھ‘ بی جے پی کی پچھلی شکل کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ 1947-48 میں دیسی ریاست جموں وکشمیر کے سابق حکمراں مہاراجہ ہری سنگھ نے الحاق کے جن کاغذات پر دستخط کئے تھے وہ قطعی تھے۔

جموں وکشمیر ہندوستان کا ہمیشہ اٹوٹ حصہ رہا ہے اور رہے گا۔آلوک کمار نے کہا کہ اب جموں وکشمیر کا واحد نامکمل ایجنڈا پاکستان کے شکنجہ سے پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرانا ہے۔

ہم پُراعتماد ہیں کہ مضبوط ہندوستان اور پُرعزم حکومت عنقریب پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو آزاد کراپائیں گے۔ کانگریس کو نشانہ ئ تنقید بناتے ہوئے وی ایچ پی قائد نے کہا کہ اُس وقت کی سیاسی قیادت نے بعض سیاسی غلط فہمیوں کے باعث جموں وکشمیر کو دفعہ 370 کے تحت خصوصی موقف عطا کیا تھا۔

ہندوستانی پارلیمنٹ نے اس آرٹیکل پر پانی پھیر دیا لیکن یہ کیس زیرالتوا رہنے کی وجہ سے بعض سوالات ہنوز برقرار تھے۔ آج کے فیصلہ سے صورتِ حال واضح ہوگئی۔ وشوا ہندو پریشد پُراعتماد ہے کہ جموں وکشمیر میں ترقی اب تیز رفتار سے ہوگی۔

a3w
a3w