کھیل

ریشبھ پنت کو جلد ہی ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا امکان

دسمبر کے آخری ہفتے میں ایک کار حادثے میں بری طرح زخمی ہونے والے رشبھ پنت کو جلد ہی ہسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔ رشبھ جو گزشتہ ایک ماہ سے اسپتال میں داخل تھے، اس ہفتے اپنے گھر واپس آسکیں گے۔

ممبئی: دسمبر کے آخری ہفتے میں ایک کار حادثے میں بری طرح زخمی ہونے والے رشبھ پنت کو جلد ہی ہسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔ رشبھ جو گزشتہ ایک ماہ سے اسپتال میں داخل تھے، اس ہفتے اپنے گھر واپس آسکیں گے۔

متعلقہ خبریں
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی
خالدہ ضیاء اسپتال سے ڈسچارج
وزیر جوپلی کرشنا راو نے ایک شخص کو اسپتال پہنچایا
پنتھ، کار حادثہ کے ایک سال بعد واپسی کیلئے تیار (ویڈیوز)
ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں یو پی آئی پیمنٹ کی حد بڑھا دی گئی

تاہم انہیں میدان میں واپس آنے میں کافی وقت لگے گا۔ ممکن ہے وہ اس پورے سال انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس نہ آئیں۔ اس وقت وہ ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں داخل ہیں۔

سڑک حادثے کے صرف 6 دن بعد انہیں دہرادون اسپتال سے ممبئی منتقل کیاگیا تھا۔ انسائیڈ اسپورٹس کی ایک رپورٹ میں بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے بتایاکہ وہ چوٹ سے ٹھیک ہورہے ہیں۔ یہ میڈیکل ٹیم کیلئے اچھی خبر ہے۔ ان کی پہلی سرجری کامیاب رہی اور یہی سب سننا چاہتے تھے۔

انہیں اس ہفتے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ بی سی سی آئی کے ذرائع نے بتایاکہ ریشبھ پنت کو ایک ماہ کے اندر ایک اور سرجری کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

یہ ڈاکٹر فیصلہ کریں گے کہ دوسری سرجری کرنی ہے یا نہیں۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم باقاعدگی سے ڈاکٹر پارڈی والا اور ہسپتال سے رابطے میں ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہم اسے جلد ہی میدان میں دیکھیں گے۔ بی سی سی آئی عہدیدار کا کہناہے کہ فی الحال ہم ان کی واپسی کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔