ایشیاء

ملک کے بکھرجانے کا خطرہ: عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں علاقائی عصبیت پیدا ہونے کا خطرہ ہے کیونکہ سیاسی عدم استحکام اور دہشت گردی نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے۔

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں علاقائی عصبیت پیدا ہونے کا خطرہ ہے کیونکہ سیاسی عدم استحکام اور دہشت گردی نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے۔

متعلقہ خبریں
خط اعتماد چرانے والوں پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے: عمران خان
عمران خان 8کیسس میں ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
عمران خان کی پارٹی کے 153 ورکرس کو ضمانت منظور
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب

تحریک ِ انصاف پارٹی کے 71 سالہ بانی نے جمعہ کے روز کہا کہ فنڈس کی قلت سے دوچار ملک کی کمزور معیشت پاکستان کو درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے لیکن انٹلیجنس ایجنسیاں ایک سیاسی جماعت کو نشانہ بنانے میں مصروف ہیں۔ خان نے کہا کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر پر پارٹی کو موردِالزام ٹھہرایا گیا ہے۔

بعدازاں حکومت نے دعویٰ کیا کہ دہشت گرد سرحد پار سے آئے تھے۔ خان نے کہا کہ ملک کو علاقائی عصبیت کا خطرہ لاحق ہے۔ دہشت گردی کی وجہ سے ملک میں کوئی بھی سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی جماعت کی حیثیت سے پی ٹی آئی اس سنگین صورتِ حال سے نمٹ سکتی ہے کیونکہ دیگر تمام سیاسی جماعتیں اپنے علاقوں تک محدود ہیں۔

عمران خان نے قومی احتساب بیورو(نیاب) میں بوول گاری زیورات سے متعلق ریفرنس کے ضمن میں عدالتی کارروائی میں شریک ہونے کے بعد پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں ملک کو متحد کرسکتی ہیں لیکن یہ بڑی ستم ظریفی ہے کہ پی ٹی آئی کو کمزور کیا جارہا ہے جبکہ وہ ملک گیر سطح پر اپنا وجود رکھتی ہے۔

عمران خان گزشتہ سال اگست سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ فی الحال انہیں زائداز 200 کیسس کا سامنا ہے۔