آندھراپردیش کے ضلع اننت پورمیں سڑک حادثہ۔دو بچوں کے بشمول 5 افراد ہلاک
آندھراپردیش کے ضلع اننت پورمیں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو بچوں کے بشمول 5افراد ہلاک ہوگئے۔
حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع اننت پورمیں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو بچوں کے بشمول 5افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ ہفتہ کی صبح ضلع کے گُتی علاقہ کی قومی شاہراہ نمبر44 پر اُس وقت پیش آیا جب تیزرفتارکار کے ڈرائیورنے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار، ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔بعد ازاں یہ کار، لاری سے متصادم ہوگئی۔
اس حادثہ میں 5افرادہلاک ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے امدادی کارروائی شروع کردی۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیااور حادثہ کا سبب بننے والی کار کو سڑک سے ہٹاتے ہوئے سڑک کو ٹریفک کے لئے بحال کیا۔
مہلوکین کا تعلق ضلع اننت پور کے سنگامیشور ساگر سے ہے جو حیدرآباد سے اننت پور جارہے تھے۔
سمجھاجاتا ہیکہ ڈرائیور حالت نیند میں تھا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔