جرائم و حادثات
اے پی کے ضلع پرکاشم میں سڑک حادثہ۔تلگودیشم کے سابق ایم ایل اے شدید زخمی
حیدرآباد: آندھراپردیش کے پرکاشم ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تلگودیشم پارٹی کے سابق رکن اسمبلی کے نارائن ریڈی شدید زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے پرکاشم ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تلگودیشم پارٹی کے سابق رکن اسمبلی کے نارائن ریڈی شدید زخمی ہوگئے۔
ریڈی ضلع پرکاشم کے مرکاپورم کے انچارج ہیں جو مرکاپورم سے حیدرآباد جارہے تھے کہ گریجاپلی کے قریب ان کی کارکے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کار الٹ گئی۔
اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔
ان کوعلاج کے لئے مری گونڈاپالم کے ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایاگیا جہاں ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد ان کو بہتر علاج کے لئے حیدرآباد منتقل کیاگیا۔
اس حادثہ میں ان کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوا۔