حیدرآباد
حیدرآباد کے گرین لینڈس میں سڑک حادثہ۔دو افرادہلاک
شہرحیدرآباد کے گرین لینڈس میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ کل شب اُس وقت پیش آیا جب لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری ٹووہیلرسے ٹکراگئی۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے گرین لینڈس میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ کل شب اُس وقت پیش آیا جب لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری ٹووہیلرسے ٹکراگئی۔
پولیس کے مطابق لاری ڈرائیور تیز رفتاری کے ساتھ گاڑی چلارہا تھا۔اس نے تیز رفتاری میں گاڑی کو توازن کھودیااوریہ گاڑی، ایکٹیواسے ٹکراگئی۔
اس حادثہ میں ایکٹیوا پر سواردو افراد میں سے ایک موقع پر ہی ہلاک ہوگیاجبکہ دوسرے شخص کو اسپتال میں ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد مردہ قراردیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔