جرائم و حادثات

جگتیال میں سڑک حادثہ، 2 نوجوان ہلاک

حادثہ کے نتیجہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہاتھا۔ذرائع کے مطابق حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ ایک نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ ایک نوجوان کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جگتیال شہر میں پیش آئے خطرناک سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب جگتیال بس اسٹینڈ کے قریب موٹرسائیکل چلانے والے نوجوان نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بائیک ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر
و قارآباد میں مساجد کمیٹی و میلا د کمیٹی کے زیر اہتمام وقف تریمی قانون کیخلاف زبردست احتجاجی ریلی

حادثہ کے نتیجہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہاتھا۔ذرائع کے مطابق حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ ایک نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ ایک نوجوان کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔

ایک نوجوان کی شناخت ملیال گاوں سے تعلق رکھنے والے گنگادھر کے طورپر کی گئی ہے جبکہ دوسرے نوجوان کی شناخت اوگولاپورگاوں کے رہنے والے کرپانند کے طورپر کی گئی ہے۔گنگادھر، اس حادثہ میں موقع پر ہی ہلاک ہوگیاجبکہ کرپانند کی موت اسپتال میں ہوئی۔