حیدرآباد

کوکٹ پلی جھیل پر غیرمجاز قبضوں کے الزامات،معائنہ کرنے کے ٹی آر کی ہدایت

اس ٹوئیٹ میں مزید کہاگیا کہ اس جھیل میں کبھی پرندے آتے تھے تاہم اس پر غیرمجازقبضے کئے گئے اور رات میں ہی کام کیاجارہا ہے۔عہدیداراس کو نظرانداز کررہے ہیں۔وزیرموصوف سے اس سلسلہ میں کارروائی کرنے کی خواہش کی گئی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے ضلع رنگاریڈی کے کلکٹر اموے کمار اورزونل کمشنربلدیہ وی ممتا کو ہدایت دی ہے کہ وہ کوکٹ پلی آرٹی او آفس کے قریب جھیل کے علاقہ کا معائنہ کریں اور اس پر مبینہ قبضوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔

فیوچرفاونڈیشن سوسائٹی کی جانب سے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ کے بعد وزیرموصوف نے یہ ہدایت دی۔سوسائٹی نے اپنے اس ٹوئیٹ میں کہا گیا کہ یہ جھیل غائب ہوگئی ہے اور اس پر غیر مجاز قبضے کئے گئے ہیں۔

 اس ٹوئیٹ میں مزید کہاگیا کہ اس جھیل میں کبھی پرندے آتے تھے تاہم اس پر غیرمجازقبضے کئے گئے اور رات میں ہی کام کیاجارہا ہے۔عہدیداراس کو نظرانداز کررہے ہیں۔وزیرموصوف سے اس سلسلہ میں کارروائی کرنے کی خواہش کی گئی تھی۔

تارک راما راو نے اس ٹوئیٹ پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا جوابی ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ بات سچ ہے تو وہ یقین دلاتے ہیں کہ اس کے لئے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری طرف بلدی عہدیدارو ں کا کہنا ہے کہ یہ جھیل نہیں بلکہ ماضی میں کھوداگیا گڑھا تھا۔یہ اراضی تلنگانہ اسٹیٹ ہوزنگ بورڈ کی ہے اور ایک پراجکٹ کیلئے بڑے پیمانہ پر گڑھا کھوداگیا تھا۔

بعد ازاں اس کو پُرکردیاگیا۔وزیرموصوف کے ٹوئیٹ پر جواب دیتے ہوئے بلدیہ اے ای ای، کوکٹ پلی ہوزنگ بورڈ کالونی نے کہا کہ یہ اراضی ہوزنگ بورڈ کی ہے اور اس میں دکھائی گئی جھیل، جھیل نہیں ہے بلکہ تعمیراتی کاموں کیلئے اس گڑھے کو کھوداگیا ہے۔

a3w
a3w