جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں سڑک حادثہ۔دو افرادہلاک اوردیگر تین افراد زخمی

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک اوردیگر تین افراد زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک اوردیگر تین افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

یہ حادثہ ضلع کے چولامامڈی علاقہ کے قریب کل شب اُس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آنے والی دوبائیکس متصادم ہوگئیں۔

اس حادثہ میں 38سالہ مرزاخواجہ پاشاہ اور28سالہ ٹی وینکٹیش ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق مٹ پلی ٹاون کے مسلم پورہ کے رہنے والے خواجہ پاشاہ اپنی دوبیٹیوں عائشہ اورعلیشا کے ساتھ کورٹلہ ٹاون گئے تھے۔

وہ واپس ہورہے تھے کہ مٹ پلی سے کورٹلہ کی سمت جانے والی بائیک سے ان کی بائیک کی ٹکر ہوگئی۔دوسری بائیک پر وینکٹیش اور اے سرینواس سوار تھے۔

اس حادثہ میں خواجہ پاشاہ اور وینکٹیش زخمی ہوگئے۔مقامی افرادنے ان دونوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاجہاں انہوں نے آخری سانس لی۔

سرینواس کے ساتھ ساتھ خواجہ پاشاہ کی دو دختران کو مٹ پلی کے اسپتال لے جایاگیا۔سرینواس کو تاہم بہتر علاج کے لئے نظام آباد کے سرکاری دواخانہ منتقل کیاگیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔