جرائم و حادثات

قنوج میں سڑک حادثہ، کار میں سوار پانچ ڈاکٹروں کی موت

اسکارپیو نے پہلے ڈیوائیڈر کو توڑا اور پھر کئی چکر لگاتے ہوئے دوسری لین تک پہنچ گئی۔

قنوج: اتر پردیش میں قنوج کے تروا علاقے میں لکھنؤ- آگرہ ایکسپریس وے پر ایک ٹرک کی زد میں آنے سے کار میں سوار پانچ ڈاکٹروں کی موت ہو گئی، جب کہ ایک دیگر کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
وزیر برقی کرشماتی طورپر محفوظ

پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ بدھ کی صبح تقریباً 3.30 بجے لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پر تروا میں اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار اسکارپیو ڈیوائیڈر کو توڑ کر دوسری لین پر آئی جہاں ٹرک نے اسکارپیو کو ٹکر مار دی۔

ٹکر اتنی زبردست تھی کہ اسکارپیو گاڑی کئی میٹر تک گھسیٹتی چلی گئی ۔ اسکارپیو میں سیفئی میڈیکل کالج کے پانچ ڈاکٹروں سمیت چھ افراد سوار تھے جن میں سے پانچ کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ مرنے والے تمام ڈاکٹر سیفئی میڈیکل کالج سے پی جی کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام ڈاکٹر منگل کو ایک شادی میں شرکت کے بعد لکھنؤ سے واپس آرہے تھے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں حادثہ ڈرائیور کی نیند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

اسکارپیو نے پہلے ڈیوائیڈر کو توڑا اور پھر کئی چکر لگاتے ہوئے دوسری لین تک پہنچ گئی۔

اس لین میں آنے والے تیز رفتار ٹرک نے اسکارپیو کو ٹکر مار دی۔ حادثے کی اطلاع صبح 3:43 بجے کنٹرول روم نمبر پر موصول ہوئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ اسکارپیو بری طرح کچل گئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کسی طرح گاڑی کو کاٹ کر تمام لاشیں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔

ایک متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل کالج یونیورسٹی کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

سبھی کو ضلع اسپتال لے جایا گیا، جہاں پانچ ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ایک شدید زخمی کو داخل کرایا گیا ہے۔

مرنے والوں کی شناخت انیرودھ ورما (29) ، سنتوش کمار، ارون کمار ، نردیو کے طور پر کی گئی ہے۔ ایک اور شخص کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔