ضلع پرکاشم میں سڑک حادثہ۔ڈرائیورہلاک،20مسافرین زخمی
یہ حادثہ کل شب ضلع کے چناریکاٹلہ گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب کنیگری سے گدالور کی طرف بانس لے جانے والی ایک بولیرو گاڑی کو بس نے ٹکر دے دی۔یہ بولیرو گاڑی خراب تھی۔اسے سڑک کے کنارے ٹہرایاگیا تھا۔
حیدرآباد: اے پی کے ضلع پرکاشم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بس ڈرائیور ہلاک اوردیگر 20مسافرین زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ کل شب ضلع کے چناریکاٹلہ گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب کنیگری سے گدالور کی طرف بانس لے جانے والی ایک بولیرو گاڑی کو بس نے ٹکر دے دی۔یہ بولیرو گاڑی خراب تھی۔اسے سڑک کے کنارے ٹہرایاگیا تھا۔
ڈرائیور پیریا گاڑی کے اندر ہی سو رہا تھا۔ رات دیر گئے پروڈٹور سے وجئے واڑہ جانے والی پرائیویٹ بس نے بولیرو کو پیچھے سے زوردار ٹکر دے دی۔
تصادم اتنا شدید تھا کہ بولیرو میں لدے بانس کے ڈنڈے بس کے اگلے حصہ کو چیرتے ہوئے ڈرائیور کے پیٹ میں گھس گئے جس کے نتیجہ میں بس ڈرائیور اناپوریڈی جناردھن ریڈی موقع پرہی ہلاک ہوگیا۔اس کا تعلق وائی ایس آر کڑپہ ضلع کے میدکورمنڈل سے تھا۔
اسی دوران وجئے واڑہ سے کنیگری آنے والی آر ٹی سی بس بھی اس تصادم کی زد میں آگئی۔ حادثہ کے وقت دونوں بسوں میں جملہ60 مسافر سوار تھے۔ اس واقعہ میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو کنیگری اسپتال منتقل کیا اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔