تلنگانہ
اسکول جانے بائیک دینے سے ماں کا انکار، بیٹے کی خودکشی
اسکول جانے کیلئے گھرمیں رکھی بائیک دینے سے ماں کے انکار پر ایک طالب علم نے مایوسی کے عالم میں کیڑے ماردواپی کر خودکشی کرلی۔
حیدرآباد: اسکول جانے کیلئے گھرمیں رکھی بائیک دینے سے ماں کے انکار پر ایک طالب علم نے مایوسی کے عالم میں کیڑے ماردواپی کر خودکشی کرلی۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کے پوسانی پیٹ کے رہنے والے 14سالہ لڑکے منی دیپ نے اسکول جانے کیلئے گھر میں رکھی بائیک دینے ماں سے اصرارکیا تاہم ماں نے اس کی بات ماننے سے انکار کیا جس پر اس نے کیڑے ماردواپی لی۔
اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔