حیدرآباد
حیدرآباد: کار ریسنگ ، ایک کاردو گاڑیوں سے ٹکرا گئی
حیدرآباد کے ہائی ٹیک سٹی میں واقع نیلوفر کیفے کے قریب نوجوانوں کی جانب سے لگژری کاروں میں خطرناک ریسنگ کی گئی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے ہائی ٹیک سٹی میں واقع نیلوفر کیفے کے قریب نوجوانوں کی جانب سے لگژری کاروں میں خطرناک ریسنگ کی گئی۔
نوجوانوں نے نہایت تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے، سڑک پر خطرناک اسٹنٹس کیے جس سے علاقہ میں کافی ہلچل پیدا ہوئی۔
اسی دوران ایک گاڑی بے قابو ہوکر پارک کی گئی دو گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔
ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ پولیس اطلاع کے بعد وہاں پہنچی۔