تلنگانہ
سنگاریڈی میں سڑک حادثہ، 3 افراد برسرموقع ہلاک
مرنے والوں کی شناخت بابو راٹھور، کملی بائی اور بسواپا راٹھور کے طور پر کی گئی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے اس خصوص میں مقدمہ درج کر لیا اورجانچ شروع کردی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے کولورو میں آؤٹر رنگ روڈ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری، سڑک کے کنارے ایک جھونپڑی میں گھس پڑی۔
بعد ازاں اس لاری نے آوٹررنگ روڈ پر درختوں کو پانی دینے والے تین افراد کو ٹکر دیدی۔حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
کرین کی مدد سے لاری کو ہٹایا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت بابو راٹھور، کملی بائی اور بسواپا راٹھور کے طور پر کی گئی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے اس خصوص میں مقدمہ درج کر لیا اورجانچ شروع کردی۔