تلنگانہ
تلنگانہ کے ضلع میدک میں سڑک حادثہ۔ بی جے پی کا بوتھ صدر ہلاک
تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بی جے پی کا بوتھ صدرہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بی جے پی کا بوتھ صدرہلاک ہوگیا۔
یہ حادثہ ضلع کے چیگنٹا منڈل میں ودی رام۔رامنتا پور تانڈا روڈ پراُس وقت پیش آیا جب اس کی ٹووہیلر کو تیزرفتارلاری نے ٹکردے دی۔
مہلوک کی شناخت ناگوپلی کے رہنے والے بی جے پی کے بوتھ صدر46سالہ جے پال ریڈی کے طور پر کی گئی ہے۔
حادثہ اتنا شدیدتھا کہ ریڈی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ایک کیس درج کیا گیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایریا اسپتال منتقل کیا گیا۔