تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع پداپلی میں سڑک حادثہ۔باپ اور بیٹاہلاک

ہنومان نگر، گوداوری کھنی کا سنگارینی ورکر ستیش اپنے خاندان کے ساتھ حیدرآباد سے واپس آرہا تھا کہ اس کی کار سڑک پر کھڑی لاری سے ٹکرا گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع پداپلی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں باپ اور بیٹاہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
نئی اسکیمات پر عمل آوری سے خزانے پر 45ہزار کروڑ کا بوجھ : بھٹی وکرامارکا
ڈبل بیڈروم امکنہ، 10 لاکھ درخواستیں وصول: پونم پربھاکر
دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونا جمعیۃ علماء کی فطرت نہیں : حافظ پیر خلیق احمد
اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کوچار ماہی مفت فاونڈیشن کورس کی تاریخ میں توسیع

یہ حادثہ ضلع کی گوداوری کھنی گاندھی نگر روڈ پر آج صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیاجب کار سڑک پر کھڑی لاری سے ٹکرا گئی۔

ہنومان نگر، گوداوری کھنی کا سنگارینی ورکر ستیش اپنے خاندان کے ساتھ حیدرآباد سے واپس آرہا تھا کہ اس کی کار سڑک پر کھڑی لاری سے ٹکرا گئی۔

حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ ستیش کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ اس کے بیٹے ستویک کی گوداوری کھنی کے سرکاری اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔

اس حادثہ میں تین دیگر افرادزخمی ہوگئے جن کا علاج جاری ہے۔