جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ونپرتی ضلع میں سڑک حادثہ۔5افرادہلاک

تلنگانہ کے ونپرتی ضلع میں پیش آئے خطرناک سڑک حادثہ میں پانچ افرادبشمول تین بچے ہلاک اور دیگر چارشدید زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ونپرتی ضلع میں پیش آئے خطرناک سڑک حادثہ میں پانچ افرادبشمول تین بچے ہلاک اور دیگر چارشدید زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
حیدرآباد میں غیر قانونی پانی کی موٹرز کے خلاف کارروائی، 64 موٹریں ضبط
اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے جمعیة علماءکی جدوجہد ناقابل فراموش:حافظ پیر خلیق احمد صابر
ڈاکٹروں کی کوتاہی یا جرم؟ مریض کی موت پر اہل خانہ کا احتجاج

یہ حادثہ ضلع کے کوتہ کوٹہ کے قریب قومی شاہراہ نمبر44کے قریب آج صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار، سڑک کے کنارے درخت سے ٹکراگئی۔

پولیس کے مطابق کار میں سوار افراد کرناٹک کے بیلاری سے حیدرآباد واپس ہورہے تھے۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ چارافراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔

زخمیوں کو علاج کے لئے ونپرتی کے ایریا اسپتال منتقل کیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔