جرائم و حادثات

وقارآباد میں سڑک حادثہ،ایک شخص ہلاک

پولیس کے مطابق تقریبا 14افراد بشمول بچے تقریب سے واپس ہورہے تھے کہ کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار، ٹہری ہوئی لاری سے ٹکراگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اوربعض دیگرزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے پوڈیرومنڈل کے قریب اُس و قت پیش آیا جب کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار، لاری سے ٹکراگئی۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر
و قارآباد میں مساجد کمیٹی و میلا د کمیٹی کے زیر اہتمام وقف تریمی قانون کیخلاف زبردست احتجاجی ریلی

پولیس کے مطابق تقریبا 14افراد بشمول بچے تقریب سے واپس ہورہے تھے کہ کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار، ٹہری ہوئی لاری سے ٹکراگئی۔

پولیس نے بتایا کہ لاری کے ڈرائیور نے دیگر گاڑیوں کو چوکس کرنے کیلئے پارکنگ لائٹس نہیں کھولی تھیں جس کے نتیجہ میں تیز رفتار کار اس سے ٹکراگئی۔اس حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔