جرائم و حادثات

گنیش کی مورتی دیکھنے جانے کے دوران سڑک حادثہ،2نوجوان ہلاک

یہ حادثہ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈکمیٹ بریج کے قریب ان نوجوانوں کی بائیک ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔اس حادثہ میں دونوجوان ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں خیریت آباد میں لگائی گئی گنیش کی مورتی کو دیکھنے کیلئے جانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں دونوجوان ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

یہ حادثہ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈکمیٹ بریج کے قریب ان نوجوانوں کی بائیک ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔اس حادثہ میں دونوجوان ہلاک ہوگئے جن کی شناخت یشونت اور سائیلو کے طورپر کی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ مہلوک نوجوان بوڈاُپل علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔پولیس نے ان نوجوانوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔