جرائم و حادثات

گواسے واپسی کے دوران سڑک حادثہ، 2افرادہلاک

بعض افراد نے لاری کو اوور ٹیک کیا اور ڈرائیور کو اس کے بارے میں بتایا،تب تک لاریکو حادثہ کا شکار کار کے ساتھ آدھے کلومیٹر سے زیادہ تک جاتے ہوئے دیکھا۔

حیدرآباد: گواسے واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے مکتھل ٹاون کے گڈی گنڈلا گاؤں کے نواحی علاقہ میں جمعرات کی صبح اُس وقت پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

 جب آندھراپردیش کے پالناڈو ضلع سے تعلق رکھنے والے ان افراد کی کار،حیدرآباد کی سمت جانے والی لاری کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کے دوران اس سے متصادم ہوگئی۔ لاری ڈرائیور نے اس معاملہ پر توجہ نہیں دی۔

 بعض افراد نے لاری کو اوور ٹیک کیا اور ڈرائیور کو اس کے بارے میں بتایا،تب تک لاریکو حادثہ کا شکار کار کے ساتھ آدھے کلومیٹر سے زیادہ تک جاتے ہوئے دیکھا۔

 لاری کو روکنے اور حادثہ کا احساس ہونے کے بعد لاری ڈرائیور فرارہوگیا۔اس بات کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے ایک زخمی کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیاجبکہ دومہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاگیا۔