سوشیل میڈیاقومی

روڈ رولر نے باپ بیٹی کو کچل دیا۔ والد کی موت، معصوم زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔ دردناک ویڈیو

حادثے کی ایک دلخراش ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وشال گپتا اپنی بیٹی منت کے ساتھ اسکوٹر پر جا رہے تھے۔ سڑک کی تعمیر کی وجہ سے اسکوٹر اچانک پھسل گیا اور دونوں زمین پر گر پڑے۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والے روڈ رولر نے انہیں بے دردی سے کچل دیا۔

بٹھنڈہ: پنجاب کے ضلع بٹھنڈہ کی گنیشا بستی میں سڑک کی تعمیر کے دوران انتظامیہ اور کنٹریکٹر کی سنگین لاپرواہی نے ایک ہنستا بستتا گھر اجاڑ دیا۔ ایک تیز رفتار روڈ رولر نے اسکوٹر سوار باپ اور بیٹی کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں والد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ان کی کمسن بیٹی شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

متعلقہ خبریں
بم کی دھمکی کے بعد ہماچل پردیش کے سرکاری دفاتر میں سیکورٹی سخت
بیوی نے عاشق کے ساتھ رچائی خطرناک سازش، شوہر کا قتل

حادثے کی ایک دلخراش ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وشال گپتا اپنی بیٹی منت کے ساتھ اسکوٹر پر جا رہے تھے۔ سڑک کی تعمیر کی وجہ سے اسکوٹر اچانک پھسل گیا اور دونوں زمین پر گر پڑے۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والے روڈ رولر نے انہیں بے دردی سے کچل دیا۔ رولر کا پہیہ دونوں کے اوپر سے گزر گیا، جس سے وشال کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

عینی شاہدین اور افراد خاندان نے الزام لگایا ہے کہ حادثہ کے وقت روڈ رولر چلانے والا نوجوان نابالغ تھا اور اس نے کانوں میں ہیڈ فون لگا رکھے تھے۔ مقامی لوگوں کے مطابق روڈ رولر کا ڈرائیور موبائل میں مگن تھا اور اسے پیچھے گرنے والے افراد کا احساس تک نہیں ہوا۔

حادثے کے فوراً بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ افراد خاندان نے کہا کہ ‘انصاف تک آخری رسومات نہیں کریں گے’

وشال کی بہن مادھوی اور دیگر رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لاپرواہ کنٹریکٹر اور ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

افراد خاندان کا کہنا ہے کہ حکومت متاثرہ خاندان کی مالی مدد کرے اور زخمی بچی کا مفت علاج کروایا جائے۔جب تک انصاف نہیں ملتا، وہ وشال کی آخری رسومات ادا نہیں کریں گے۔

زخمی بچی ‘منت’ اس وقت ایمز (AIIMS) بٹھنڈہ میں زیر علاج ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت نازک ہے اور وہ زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے۔ مقامی کونسلر بے انت سنگھ رندھاوا نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیراتی مقامات پر سیکورٹی کے پختہ انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔