تلنگانہسوشیل میڈیا

مرکزی وزیر بنڈی سنجے کے بیٹے کے خلاف پوکسو کیس درج، جنسی ہراسانی کا الزامات

وزیر کے لڑکے نے بھی لڑکی اور اُس کے والدین کے خلاف جوابی شکایت درج کرائی اور جبری وصولی اور مجرمانہ دھمکیاں دینے کے الزامات عائد کئے ۔ 17 سالہ لڑکی کی ماں کے مطابق سنجے کمار کا لڑکا بھگیرت جس کے اُن کی بیٹی کے ساتھ تعلقات ہیں، اسے جنسی ہراسانی کر رہا تھا۔

حیدر آباد ( پی ٹی آئی ) مرکزی وزیر بنڈی سنجے کے لڑکے کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کئے جانے کے بعد پوکسوا یکٹ کے تحت ایک کیس درج کر لیا گیا ہے۔

وزیر کے لڑکے نے بھی لڑکی اور اُس کے والدین کے خلاف جوابی شکایت درج کرائی اور جبری وصولی اور مجرمانہ دھمکیاں دینے کے الزامات عائد کئے ۔ 17 سالہ لڑکی کی ماں کے مطابق سنجے کمار کا لڑکا بھگیرت جس کے اُن کی بیٹی کے ساتھ تعلقات ہیں، اسے جنسی ہراسانی کر رہا تھا۔

یہ مبینہ دوستی تقریباً 7-8 ماہ پہلے شروع ہوئی تھی۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ لڑکی کا ابھی تک معائنہ نہیں ہوا ہے جو ایک طالبہ ہے۔

اسی دوران بھگیرت نے کریم نگر میں پولیس سے شکایت کی کہ لڑکی جس نے خود اُن سے دوستی کی تھی، انہیں خاندانی تقاریب میں مدعو کیا تھا۔

شکایت کی بنیاد پر ایک ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ بھگیرت نے اپنی شکایت میں کہا کہ لڑکی کے خاندان کو قابل بھروسہ سمجھتے ہوئے وہ اُن کے ساتھ دوستوں کے گروپ کے ایک حصہ کے طور پر چند مقدس مقامات پر گیا تھا۔

بعد ازاں لڑکی اور اُس کے والدین نے شادی کیلئے انہیں دھمکیاں دینا شروع کر دیا لیکن اُنہوں نے اس پیام کو ٹھکرا دیا۔

بعد ازاں لڑکی کے والدین نے رقم کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر وہ رقم ادا نہیں کریں گے تو ان کے خلاف جھوٹی شکایات درج کرائی جائیں گی ۔

بھگیرت نے خوف زدہ ہو کر لڑکی کے والد کو 50 ہزار روپے ادا کئے لیکن اُنہوں نے 5 کروڑ روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر وہ رقم ادا کرنے میں ناکام رہتا ہے تو لڑ کی کی ماں خود کشی کر لے گی۔