جرائم و حادثات

روہتاس: موٹر سائیکل نہر میں گرنے سے تین نوجوانوں کی موت ہو گئی

پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ بائک پر سوار تین لوگ منگل کی دیر رات ضلع کے دینارا تھانہ علاقہ کے گنسج گاؤں واپس آ رہے تھے۔

ساسارام: بہار میں روہتاس ضلع کے سوریہ پورہ تھانہ علاقے میں موٹر سائیکل نہر میں گرنے سے تین نوجوانوں کی موت ہو گئی۔

پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ بائک پر سوار تین لوگ منگل کی دیر رات ضلع کے دینارا تھانہ علاقہ کے گنسج گاؤں واپس آ رہے تھے۔

اسی دوران سوریہ پورہ گاؤں کے قریب موٹر سائیکل بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، اس واقعہ میں بائک پر سوار تینوں نوجوانوں کی موت ہو گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت پریانشو کمار (25)، اس کے کزن انکت کمار (22) اور ششی رنجن عرف منو کمار (23) کے طور پر کی گئی ہے۔