مہاراشٹرا

شہنشاہ اورنگ زیب کی ستائش پر ایک شخص کے خلاف کیس درج

مہاراشٹرا کے کولہاپور ضلع میں اتوار کے دن اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے خلاف مبینہ طور پر اپنے واٹس ایپ پر مغل شہنشاہ کی ستائش پر کیس درج رجسٹرڈ کیاگیا ہے۔

کولہاپور: مہاراشٹرا کے کولہاپور ضلع میں اتوار کے دن اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے خلاف مبینہ طور پر اپنے واٹس ایپ پر مغل شہنشاہ کی ستائش پر کیس درج رجسٹرڈ کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مدرسوں میں بھگوان رام کی کہانی پڑھائی جائے گی: :صدرنشین وقف بورڈ
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل

پولیس نے یہ بات کہی۔ ایک عہدیدار نے کہاکہ شکایت کی بنیاد پر وڈگاؤں پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج رجسٹرڈ کیاگیا۔

مذکورہ شخص نے مبینہ طور پر اپنے واٹس ایپ پر شہنشاہ اورنگ زیب کی ستائش کی اور یہ معاملہ 16 مارچ کو روشنی میں آیا۔ عہدیدار نے کہاکہ معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

انہوں نے عوام سے سوشل میڈیا پر کسی مذہب کے خلاف کوئی اہانت آمیز ریمارکس پوسٹ نہ کرنے کی خواہش کی۔