جنوبی بھارت

کیرالہ میں 100 کروڑ روپئے کا غبن ایک شخص گرفتار

کیرالہ پولیس کی جانب سے چہارشنبہ کے دن کوئمبتور کے قریب کوچی میں واقع ایک سرمایہ کاری اور مارکٹنگ کمپنی کی قیادت کرنے والے پروین رانا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کوچی : کیرالہ پولیس کی جانب سے چہارشنبہ کے دن کوئمبتور کے قریب کوچی میں واقع ایک سرمایہ کاری اور مارکٹنگ کمپنی کی قیادت کرنے والے پروین رانا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مودی دور میں سرمایہ کاری اور عام کھپت کا ڈبل انجن پٹری سے اتر گیا: کانگریس
مسلمان شخص کی ہوٹل میں بین الاقوامی معیار کی صفائی، سپریم کورٹ میں مقدمہ کے دوران انکشاف
جسمانی اعضاء کی بین الاقوامی تجارت کا ریاکٹ بے نقاب
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
اے پی میں صنعتی ترقی کیلئے مشاورتی فورم تشکیل، جی او جاری

پروین رانا مفرور تھا۔ رانا کو تریسور لایا گیا اور اس کی گرفتاری درج کی گئی۔

رانا کی جانب سے لگ بھگ 100 کروڑ روپئے سرمایہ لگانے والے اپنے ڈپازٹرس کی برہمی محسوس کرتے ہوئے 6 جنوری کو سرمایہ کاروں اور پولیس سے بچ کر روپوش ہونے کے بعد رانا کی سیف اینڈ اسٹرانگ کمپنی مشکل میں پڑ گئی تھی۔

رانا نے سرمایہ کاری پر 22فیصد تک کثیر منافع کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم رانا کا کوئمبتور میں اس وقت سراغ لگایا گیا جب اس نے پتھر کی کانکنی کے ورکر کے موبائل فون سے اپنی بیوی کو فون کیا۔

پو لیس کی جانب سے رانا کے اس کال کا سراغ لگایا گیا اور کیرالہ پولیس کی جانب سے چہارشنبہ کے دن رانا کو تحویل میں لیا گیا۔