تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں 3.28 لاکھ کسانوں کے کھاتوں میں 355.80 کروڑ روپے جمع
تلنگانہ حکومت کی جانب سے شروع کردہ باوقار ’’رعیتو بھروسہ اسکیم‘‘ کے تحت سنگاریڈی ضلع میں اب تک 3 لاکھ 28 ہزار 648 کسانوں کے بینک کھاتوں میں 355.80 کروڑ روپے جمع کرائے گئے ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کی جانب سے شروع کردہ باوقار ’’رعیتو بھروسہ اسکیم‘‘ کے تحت سنگاریڈی ضلع میں اب تک 3 لاکھ 28 ہزار 648 کسانوں کے بینک کھاتوں میں 355.80 کروڑ روپے جمع کرائے گئے ہیں۔ یہ بات سنگاریڈی ضلع کے زرعی آفیسر شیوا پرساد نے بتائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صرف 21 جون کو ہی ضلع کے 15 ہزار 769 کسانوں کے کھاتوں میں 57.37 کروڑ روپے منتقل کیے گئے۔
اس اسکیم کے تحت دی جانے والی امداد سے کسان معیاری بیج اور کھاد خرید رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ بیج اور کھاد صرف زرعی محکمہ سے لائسنس یافتہ ڈیلروں سے ہی خریدیں اور خریداری کی رسیدوں کو محفوظ رکھیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کے مسئلہ سے بچا جا سکے۔
حکام نے کسانوں پر زور دیا ہے کہ وہ سرکاری رہنمائی کے تحت ہی زرعی ضروریات کی تکمیل کریں تاکہ حکومت کی امداد کا مکمل فائدہ حاصل ہو سکے۔