تلنگانہ

باریک چاول کے بونس کے لئے 514 کروڑ روپے جاری

واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے ریاست میں باریک چاول کاشت کرنے والے کسانوں کو فی کوئنٹل 500 روپے بونس دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اس تازہ فیصلہ کے تحت خریف کے سیزن میں باریک دھان فروخت کرنے والے تقریباً 2.17 لاکھ کسانوں کے بقایاجات ادا کئے جائیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے ریاست کے کسانوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے باریک چاول کے بونس کے لئے فنڈس جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے پیر کے روز مجموعی طور پر 514.36 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔

متعلقہ خبریں
ایم ایل اے سری ریوری پرکاش ریڈی کا بیان: کانگریس حکومت پر جعلی خبریں پھیلانے کا الزام
گنگا جمنی ثقافت کا عملی مظاہرہ، میدک میں قومی یکجہتی کی مثال قائم
ریاستوں اور زمینوں کی تقسیم  سے دل  تقسیم نہین ہوتے۔
انوار العلوم کالج کے فارغین کی ملک و بیرون ممالک منفرد واعلی خدمات – لڑکیاں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم

واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے ریاست میں باریک چاول کاشت کرنے والے کسانوں کو فی کوئنٹل 500 روپے بونس دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اس تازہ فیصلہ کے تحت خریف کے سیزن میں باریک دھان فروخت کرنے والے تقریباً 2.17 لاکھ کسانوں کے بقایاجات ادا کئے جائیں گے۔


یہ بونس رقم مرکزی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ اقل ترین امدادی قیمت کے علاوہ دی جائے گی۔ حکومت کی پالیسی کے مطابق یہ اسکیم صرف ان کسانوں کے لئے ہے جنہوں نے حکومت کی طرف سے متعین کردہ باریک چاول کی 33 اقسام کاشت کی ہیں۔

بونس کی حتمی رقم کا تعین دھان میں نمی کے تناسب اور اناج کے معیار کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے بونس کی ادائیگیوں میں تاخیر کی وجہ سے کسانوں میں تشویش پائی جا رہی تھی تاہم حکومت کے اس حالیہ اقدام سے انہیں بڑی راحت ملی ہے۔

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فصل کی بڑھتی ہوئی لاگت کے باعث مشکلات کا شکار کسانوں کے لئے یہ اضافی 500 روپے فی کوئنٹل ایک بڑا سہارا ثابت ہوں گے۔