منموہن سنگھ کا تعاون ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: آر ایس ایس
مشہور ماہرِ اقتصادیات ڈاکٹر سنگھ کا ہندوستان کے لیے جو کردار ہے، وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
ناگپور: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے سابق وزیرِ اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشہور ماہرِ اقتصادیات ڈاکٹر من موہن سنگھ کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے ‘ایکس’ پر ایک پیغام میں آر آر ایس چیف ڈاکٹر موہن بھاگوت اور جنرل سکریٹری دتاریہ ہوسابلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "ہندوستان کے سابق وزیرِ اعظم اور ملک کے بزرگ رہنما ڈاکٹر سردار منموہن سنگھ کے انتقال سے پورا ملک گہرے غم میں ڈوبا ہے۔
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ان کے خاندان اور بے شمار عزیزوں اور مداحوں کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔”
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے کہا، "ڈاکٹر منموہن سنگھ ایک عام پس منظر سے آنے کے باوجود ملک کے سب سے بلند عہدے پر فائز ہوئے۔
مشہور ماہرِ اقتصادیات ڈاکٹر سنگھ کا ہندوستان کے لیے جو کردار ہے، وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
ہم ایشورسے دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم کی روح کو سکون عطاکرے۔”