جرائم و حادثات

تلنگانہ:آرٹی سی بس کی ٹکر سے انٹرمیڈیٹ کا طالب علم ہلاک

آرٹی سی بس کی ٹکر سے انٹرمیڈیٹ کا طالب علم ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ تلنگانہ کے ظہیرآباد ٹاون کے ہستناپور میں پیش آیا۔

حیدرآباد: آرٹی سی بس کی ٹکر سے انٹرمیڈیٹ کا طالب علم ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ تلنگانہ کے ظہیرآباد ٹاون کے ہستناپور میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

تفصیلات کے مطابق رام نگر کے رہنے والے سرینواس کا بیٹا سریکانت پرائیویٹ کالج میں انٹرمیڈیٹ میں زیرتعلیم تھا۔

وہ بائیک پر کالج جارہا تھا کہ جھرہ سنگم سے ظہیرآباد کی سمت جانے والی آرٹی سی بس نے اس کی بائیک کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

اس کو علاج کے لئے ایریااسپتال منتقل کیاگیاجہں پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور بہتر علاج کے لئے اس کو سنگاریڈی لے جانے کا ڈاکٹرس نے مشورہ دیا۔سنگاریڈی کے اسپتال لے جانے کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

a3w
a3w