حیدرآباد

آر ایس ایس ریزرویشن کا مخالف نہیں: موہن بھاگوت

موہن بھاگوت نے کہا کہ ایک ویڈیو سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارمس پر گشت کروایا جارہا ہے جس میں یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ سنگھ پریوار ریزرویشن کے خلاف ہے۔

حیدرآباد: آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ آر ایس ایس اس کے قیام سے ریزرویشن کی حمایت میں رہا ہے۔ انہوں نے شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ نادرگل کے ودیابھارتی وگنان اسکول میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ ریمارکس کئے۔

متعلقہ خبریں
ہمیں پورے ہندو سماج کو منظم کرنا ہوگا: بھاگوت
رام مندر جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ : موہن بھاگوت
ذات پات کے اختلافات دور کرنے خصوصی کوششیں ضروری: موہن بھاگوت
ہندوستان نے اسرائیل اور حماس جیسی لڑائی کبھی نہیں دیکھی: بھاگوت
بھارت میں رہنے والا ہر شخص ایک ہی خاندان کا فرد ہے: موہن بھاگوت

ان کے یہ ریمارکس ایک ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب کانگریس نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی ملک میں ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ گذشتہ سال ناگپور میں یہ کہا گیا تھا کہ ریزرویشن کو برقرار رکھا جائے کیوں کہ سماج میں امتیاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنگھ پریوار مخصوص گروپس کو ریزرویشن دینے کا کبھی بھی مخالف نہیں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ویڈیو سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارمس پر گشت کروایا جارہا ہے جس میں یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ سنگھ پریوار ریزرویشن کے خلاف ہے۔

 یہ بات بالکل جھوٹ ہے اور اس گمراہ کن ویڈیو کے ذریعہ کئے جانے والے دعوے مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ ریزرویشن، طرززندگی یا سماجی موقف کی بنیاد پر نہیں بلکہ پسماندگی کی بنیاد پر فراہم کئے گئے ہیں۔

 بھاگوت کا یہ بیان بی جے پی اور کانگریس کے درمیان جاری لفظی جنگ کے سلسلہ میں سامنے آیا ہے۔ بھاگوت نے کہا کہ انہوں نے دستور کے مطابق موجودہ ریزرویشن کے خلاف کبھی بات نہیں کی۔