شمالی بھارت

آر ایس ایس چوہے نہیں، بلکہ ہندو شیرببر ہیں، چیف منسٹر جھارکھنڈ پر بی جے پی کی جوابی تنقید

بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) نے آج زور دے کر کہا کہ آر ایس ایس (والے) چوہے نہیں ہیں جیسا کہ چیف منسٹر جھارکھنڈ ہیمنت سورین نے کہا ہے، بلکہ ”ہندو شیرببر“ ہیں۔

رانچی: بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) نے آج زور دے کر کہا کہ آر ایس ایس (والے) چوہے نہیں ہیں جیسا کہ چیف منسٹر جھارکھنڈ ہیمنت سورین نے کہا ہے، بلکہ ”ہندو شیرببر“ ہیں۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی جموں میں ہندو ووٹروں میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے:فاروق عبداللہ
ہیمنت سورین کی درخواست ضمانت‘ ای ڈی سے جواب طلب
ہمیں پورے ہندو سماج کو منظم کرنا ہوگا: بھاگوت
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
مودی کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ: مشیر حکومت تلنگانہ

پارٹی نے ہیمنت سورین پر سیاسی مفاد کے لئے بنگلہ دیشی دراندازوں کی سرپرستی کرنے کا الزام عائد کیا۔ ہیمنت سورین نے جو حکمراں جے ایم ایم کے ایگزیکٹیو صدر بھی ہیں، چہارشنبہ کے روز راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کا تقابل چوہوں کے ساتھ کیا تھا۔

انہوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ لوگ ووٹ حاصل کرنے کی خاطر ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو درہم برہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ جھارکھنڈ اسمبلی میں قائد اپوزیشن امرکمار باؤری نے کہا کہ ”ہیمنت سورین نے آر ایس ایس کا تقابل چوہوں کے ساتھ کیا ہے۔ یہ ہندو شیرببروں کی توہین ہے، جو سناتھن دھرم کی عظمت بحال کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔

سورین، جارج سوروس کے طرز پر کام کررہے ہیں۔ اپنے حقیر سیاسی مفادات کے لئے وہ (سورین) بنگلہ دیشی دراندازوں کی سرپرستی کررہے ہیں“۔ واضح رہے کہ بی جے پی ہنگری نژاد امریکی ارب پتی شخصیت جارج سوروس پر الزام عائد کرتی رہی ہے کہ وہ ہندوستانی جمہوری نظام کو نشانہ بنا رہے ہیں، تاکہ ان کی جانب سے چنے ہوئے افراد حکومت چلاسکیں۔

باؤری نے ہیمنت سورین کے اس تبصرہ پر طنز کرتے ہوئے کہ جھارکھنڈ کی آبادی میں تبدیلیاں نہیں ہوئی ہیں، دعویٰ کیا کہ چیف منسٹر کو صرف اپنے اور اپنے خاندان اور ان کی فلاح و بہبود کی فکر ہے۔

ہیمنت سورین نے صاحب گنج کے بھوگنادیہہ میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ بی جے پی ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان اختلافات کے بیج بورہی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر اپنی حکومت کے خلاف چیف منسٹر آسام ہیمنتابسواشرما کے بیانات کا حوالہ دیا تھا۔

واضح رہے کہ شرما جھارکھنڈ میں بی جے پی کے شریک انتخابی انچارج ہیں۔ ہیمنت سورین نے رانچی سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آر ایس ایس چوہوں کی طرح ریاست پر حملہ آور ہورہی ہے اور اسے تباہ کررہی ہے۔

ایسی طاقتوں کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں بھگایا جائے۔ یہ لوگ انتخابی مفاد کے لئے الیکشن سے پہلے فرقہ وارانہ گڑبڑ اور کشیدگی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے جھارکھنڈ میں چیف منسٹر آسام کی موجودگی پر سوال اٹھایا، جبکہ خود ان کی ریاست میں قبائلیوں کو مظالم کا سامنا ہے۔ہیمنت سورین نے اس مسئلہ پر چہارشنبہ کے روز شرما کو ایک مکتوب بھی روانہ کیا۔

a3w
a3w