تلنگانہ

جشن آزادی کے روز مسافرین کیلئے آرٹی سی کی خصوصی رعایت۔ مکمل تفصیلات

یوم آزادی کے موقع پر ٹی ایس آرٹی سی نے منگل کے روز سٹی سرویسس اور پلے ویلگو بسوں دونوں میں اپنے مسافرین کو خصوصی رعایت دینے کا ا علان کیا ہے۔

حیدرآباد: یوم آزادی کے موقع پر ٹی ایس آرٹی سی نے منگل کے روز سٹی سرویسس اور پلے ویلگو بسوں دونوں میں اپنے مسافرین کو خصوصی رعایت دینے کا ا علان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
آزادی، وطن کے متوالوں کے لئے ایک عظیم کارنامہ، مانو میں یومِ آزادی تقریب، پروفیسر عین الحسن کا خطاب
آر ٹی سی کے آفیشیل ایکس اکاونٹس ہینڈلس بھی تبدیل
شہزادی درشہوار ہاسپٹل کے قریب یوم آزادی تقریب کا اہتمام
گورنر اور چیف سکریٹری نے ترنگا لہرایا
ہیومن رائٹس ڈیولپمنٹ ویلفیئر اسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم آزادی تقریب

پلے ویلگو میں سفر کرنے والے سینئر سٹیزنس(معمرین شہریوں) کو ٹکٹ پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی جبکہ سٹی سرویسس میں T-24 ٹکٹ کیلئے جس سے 24 گھنٹوں میں لا محدود سفر کرسکتے ہیں۔ بالغوں کو 75 روپئے ادا کرنے ہوں گے۔

اس طرح بچوں کیلئے 50 روپئے جمع کرانا ہوگا۔ ٹی ایس آرٹی سی نے اپنے صحافتی اعلامیہ میں مسافرین سے خواہش کی کہ وہ یوم آزادی کے روز اس موقع سے استفادہ کریں۔