تلنگانہ

حکمراں پارٹی اور بی آر ایس کا ڈی این اے ایک جیسا۔ کشن ریڈی کا ریمارک

صدربی جے پی تلنگانہ اور مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے الزام لگایا کہ ریاست میں کانگریس حکومت اپنے انتخابی وعدوں پر عمل نہیں کر رہی ہے.انہوں نے کہا انتخابات میں کانگریس نے بدعنوانیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

حیدرآباد: صدربی جے پی تلنگانہ اور مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے الزام لگایا کہ ریاست میں کانگریس حکومت اپنے انتخابی وعدوں پر عمل نہیں کر رہی ہے.انہوں نے کہا انتخابات میں کانگریس نے بدعنوانیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
مرکزی وزیر کشن ریڈی کی 73ویں آئی پی سی اختتامی تقریب میں شرکت اور خطاب
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام

آج دفتر بی جے پی میں آنے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے  پارلیمنٹ حلقہ  چیوڑلہ کے قائدین کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس اور بی آر ایس خاندانوں کے زیر انتظام  پارٹیوں کا ڈی این اے ایک جیسا ہے۔

انہوں نے کہا اگر ریاستی حکومت کالیشورم لفٹ ایریگیشن پروجیکٹ  میں بی آر ایس کے خلاف بدعنوانیوں کے الزامات کی سی بی آئی جانچ کے لیے مطالبہ کرتی ہے  تو مرکزی حکومت تحقیقات کرانے تیار ہے۔ لیکن یہاں کی کانگریس حکومت سی بی آئی تحقیقات نہیں چاہتی۔

کانگریس بی آر ایس کی بدعنوانی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے پارٹی کے قائدین اور کارکنان سے کہا کہ وہ عوام کے درمیان جا کر بی آر یس کی بدعنوانیوں پر کانگریس حکومت کے دوہرے معیار کا پردہ فاش کریں۔ صدر بی جے پی تلنگانہ نے کہا پارلیمنٹ انتخابات میں بی آر ایس کو ووٹ دینے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور کانگریس حکومت عوام سے اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے سے قاصر ہے جس کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے  اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت تیسری مدت کے لیے اقتدار سنبھالے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات سے قبل تلنگانہ میں بی جے پی کی لہر چل رہی ہے ہے۔ کشن ریڈی  نے پارٹی قائدین اور کارکنوں کو بوتھ کی سطح پر اچھی منصوبہ بندی کے ساتھ سخت محنت کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ہر رکن کو آئندہ پارلیمانی انتخابات میں تلنگانہ میں زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کے لیے ”میں اپنے بوتھ میں کامیاب رہوں گا“ کے جذبے کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔