مہاراشٹرا

انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم شریک دواخانہ، حالت مستحکم

مفرور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کاسکر کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں پاکستان میں کراچی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

ممبئی: مفرور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کاسکر کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں پاکستان میں کراچی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ممبئی کے رہائشی 68 سالہ داؤد کو ممکنہ طور پر زہر دیا گیا ہو گا، حالانکہ ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک اس کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

آئی ایس آئی کا حمایت یافتہ داؤد 12 مارچ 1993 کے سلسلہ وار دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ہے، جس میں 257 افراد ہلاک، 713 دیگر زخمی اور کئی کروڑ کی املاک کو نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق ممبئی پولیس انڈر ورلڈ ڈان کے اسپتال میں داخل ہونے کے بارے میں اس کے رشتہ داروں سے مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہندوستانی حکام داؤد کی تلاش میں ہیں۔ وہ کراچی میں رہتا ہے اور اکثر خلیجی ممالک کا سفر کرتا رہتا ہے۔