امریکہ و کینیڈا

روس کو یقین نہیں آرہا ہے کہ امریکہ شمالی کوریا کے ساتھ چیت کیلئے تیار ہے

اقوام متحدہ میں روس کی نائب مستقل مندوب ایوسٹگنیوا نے کہا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں صورتحال کو غیر مستحکم کر رہی ہیں۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں روس کی نائب مستقل نمائندہ اینا ایوسٹگنیوا نے کہا ہے کہ امریکہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے شمالی کوریا کے ساتھ تعمیری بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن روس کو اس بات پر یقین نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے متصل سرحدوں کو مسدود کردیا (ویڈیو)
ملک میں روس جیسی آمرانہ صورتحال: کجریوال
اقوام متحدہ کی اسرائیل سے نسل کشی کا خاتمہ کرنے کی اپیل
249واں جشنِ آزادی امریکہ: دنیا کی قدیم جمہوریت کا سفر اور ہند-امریکہ تعلقات کی مضبوطی
اسرائیل۔ حماس جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی پر غور: سلامتی کونسل

محترمہ ایوسٹگنیوا نے جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران کہاکہ "ہم بات چیت کے لیے امریکی نمائندے کی طرف سے دکھائی جانے والی تیاری سے آگاہ ہیں، لیکن ہمیں یقین نہیں ہے کہ امریکہ دراصل شمالی کوریا کے ساتھ تعمیری بات چیت کے لیے تیار ہے۔”

اقوام متحدہ میں روس کی نائب مستقل مندوب ایوسٹگنیوا نے کہا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں صورتحال کو غیر مستحکم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ سے کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفارت کاری کا کوئی دوسرا متبادل قابل قبول نہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے بدھ کو چولیما-1 کیرئیر راکٹ پر نصب مالیگیونگ-1 فوجی جاسوسی سیٹلائٹ کا ناکام لانچ کیا۔ شمالی کوریا کی خلائی ایجنسی کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے کی علیحدگی کے بعد دوسرے مرحلے کا انجن جلنے میں ناکام ہوگیا جس کے باعث راکٹ کی رفتار کم ہو کر بحیرہ زرد میں جا گری۔