فوج میں خدمات نہ کرنے مرگی میں مبتلا ہونے کے جھوٹے سرٹیفکیٹس
جنوبی کوریا میں ان 42افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جنہوں نے خود کو بیمار ظاہر کرتے ہوئے فوج کی لازمی خدمات انجام دینے سے گریز کیا۔یہ بات خبررساں ادارہ ینہاپ نے بتائی۔

سیول: جنوبی کوریا میں ان 42افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جنہوں نے خود کو بیمار ظاہر کرتے ہوئے فوج کی لازمی خدمات انجام دینے سے گریز کیا۔یہ بات خبررساں ادارہ ینہاپ نے بتائی۔
پرازیکیوٹرس نے بتایا کہ 42افراد کے تعلق سے پتہ لگایا گیا ہے کہ انہوں نے قصدا فوج کی خدمات کو انجام دینے سے احتراز کیا ہے اور خود کو مرض مرگی میں مبتلا ہونے کا ادعا کیا۔ڈسٹرکٹ پراسیکوٹرس آفس نے مزید 5 دوسرے افراد کی بھی نشاندہی کی ہے جن میں ایک47سالہ ملٹری بروکر شامل ہیں۔جس پر الزام ہے کہ اس نے مذکورہ افراد کے ساتھ اشتراک وتعاون کرتے ہوئے مدد کی ہے۔
خبر رساں ادارہ نے مزید بتایا ہے کہ ملٹری بروکر پر اس بات کا شبہ ہے کہ اس نے اپنے کلائنٹس کو مشورہ دیاہے کہ وہ دروغ گوئی سے کام لیتے ہوئے یہ بتائیں کہ ان میں مرگی کی علامتیں پائی جارہی ہیں اس لئے وہ فوج کی خدمات انجام دینے سے مجبور ہیں۔جس کے بعد فروری 2020اور اکتوبر 2022 کے درمیان انہیں فرائض کیلئے نا اہل قرار دیا گیا۔
بتایاجاتاہے کہ مذکورہ افراد کے تعلق سے یہ بتایا گیا ہے کہ ان میں مرگی کی علامتیں پائی جارہی ہیں۔اس طرح انہوں نے بعد میں جھوٹے سرٹیفیکٹ حکام کو پیش کئے۔
یہ بات پراسیکوٹرس نے بتائی۔صحت کی بنیادوں پر سپاہیوں کو خدمات کیلئے ان فٹ کہا گیا اور انہیں ڈیوٹی یا سوشل سرویس ایجنٹس کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کیلئے مستثنیٰ قراردیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جھوٹے سرٹیفیکٹ کی پیشکشی کیلئے ان افراد نے فیس بھی ادا کی۔