حیدرآباد

سفرحج‘دوسری قسط کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع

صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی اورایگزیکٹیوآفیسر حج کمیٹی نے عازمین حج سے گزارش کی کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کریں اور جمعہ 28 اپریل سے قبل حج کی دوسری قسط کی رقم ادا کردیں۔

حیدرآباد: محمدسلیم صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی‘بی شفیع اللہ ایگزیکٹیوآفیسر حج کمیٹی کی کامیاب نمائندگی پر حج کمیٹی آف انڈیا نے عارضی منتخب عازمین حج کی سفرحج کی دوسری قسط کی رقم 1,70,000(ایک لاکھ سترہزار روپے) کی ادائیگی کی تاریخ میں جمعہ 28اپریل تک توسیع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں
حج کمیٹی کے زیراہتمام اتوار 14مئی کو عازمین حج کا تربیتی اجتماع
تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیراہتمام عازمین حج کا چھٹواں تربیتی اجتماع
انڈو جرمن ادبی اجلاس و مشاعرہ کا کامیاب انعقاد
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
آندھرا پردیش کے عازمین حج کے پہلے قافلہ کی کل روانگی

صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی اورایگزیکٹیوآفیسر حج کمیٹی نے عازمین حج سے گزارش کی کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کریں اور جمعہ 28 اپریل سے قبل حج کی دوسری قسط کی رقم ادا کردیں۔