شمالی بھارت

گیان واپی سروے میں برآمد اشیاء کو محفوظ رکھیں:وارنسی کورٹ

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے'تمام حقائق کو ملحوظ اور اور اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ احاطے کی سائنٹفک سروے اے ایس آئی کر رہا ہے۔

وارانسی: وارانسی کی ضلع عدالت نے ضلع انتظامیہ کو گیان واپی احاطے کی آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے سائنسی سروے کے دوران برآمد ہونے والی اشیاء اور مواد کو محفوظ رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں
بہار کے موضع میں پاکستانی پرچم لہرانے کی تردید
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
گیان واپی سروے کیس کی 18 ستمبر کو آئندہ سماعت
گیان واپی کامپلکس سروے، انجمن انتظامیہ مساجد کا اعتراض داخل
اب گیان واپی مسجدکے وضوخانہ کے سروے کا مطالبہ

مدعی نمبر ایک راکھی سنگھی، انوپ دیویدی کے وکیل نے بتایا کہ جسٹس ڈاکٹر اجئے کرشنا وشویش کی عدالت نے بدھ کو ایک آرڈر پاس کرتے ہوئے یہ ہدایت دی ہے ۔مدعی نے انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی پر گیان واپی احاطے میں برآمد ہونے والے شواہد سے چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے’تمام حقائق کو ملحوظ اور اور اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ احاطے کی سائنٹفک سروے اے ایس آئی کر رہا ہے۔یہ مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اشیاء یا مواد جو بھی سروے والے سائٹ سے برآمد ہوا خواہ اس کا تعلق کیس سے ہویا ہندو مذہب ، یا طریقہ کار یا عبادت یا آرکائیولوجیکل یا تاریخی نہائی سے کیس کے نپٹارے میں اہمیت کا حامل ہو ان تمام چیزوں کو اے ایس آئی کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ یا ان کے ذریعہ نامزد افسر کو حفاظت کے لئے فراہم کرنا چاہئے۔

عدالت نے کہا”آفس اس کو محفوظ رکھے گا اور جب عدالت اسے طلب کرے گی تو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔اے ایس آئی سروے کے دوران ملنے والی اشیاء کی فہرست تیار کرے گا اور ایک کاپی عدالت میں جمع کرائے گا اور دوسری کاپی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دے گا۔

قابل ذکر ہے کہ 8ستمبر کو عدالت نے اے ایس آئی کو مزید 4ہفتوں کی مہلت دی تھی کہ وہ گیان واپی مسجد احاطے کی سروے مکمل کرے۔

a3w
a3w