تلنگانہ

سجنار نے منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ آرٹی سی کی معیاد کے آخری دن عام مسافر کی طرح بس میں سفر کیا

تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی جی ایس آرٹی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنے آخری دن سینئر آئی پی ایس عہدیداروی سی سجنار نے عوامی ٹرانسپورٹ سے اپنی گہری وابستگی کو ایک منفرد انداز میں ظاہر کیا۔ انہوں نے عام مسافر کی طرح سٹی بس میں سفر کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی جی ایس آرٹی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنے آخری دن سینئر آئی پی ایس عہدیداروی سی سجنار نے عوامی ٹرانسپورٹ سے اپنی گہری وابستگی کو ایک منفرد انداز میں ظاہر کیا۔ انہوں نے عام مسافر کی طرح سٹی بس میں سفر کیا۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
آر ٹی سی کے آفیشیل ایکس اکاونٹس ہینڈلس بھی تبدیل
آر ٹی سی کی 100 نئی بسوں کا افتتاح
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار


سجنار نے لکڑی کا پُل۔ٹیلی فون بھون بس اسٹاپ سے بس میں سوار ہوکر بس بھون (ٹی جی ایس آر ٹی سی ہیڈکوارٹرس) تک کا سفر کیا۔ کسی عہدیدار یا معزز شخصیت کی طرح نہیں بلکہ ایک عام مسافر کی طرح انہوں نے کنڈکٹر کو یوپی آئی کے ذریعہ کرایہ ادا کیا اور ٹکٹ حاصل کیا۔


سفر کے دوران سبکدوش ہونے والے منیجنگ ڈائرکٹر جن کو دو دن پہلے حکومت نے حیدرآباد کا کمشنرپولیس مقرر کیا ہے نے بس میں سوار دیگر مسافروں سے خوشگوار انداز میں گفتگو کی اور پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق ان کے تجربات اور خیالات کی سماعت کی۔


اپنی معیاد کے دوران سجنار نے مسافروں کی سہولت کے لیے کئی اصلاحات متعارف کرائیں، جن میں ڈیجیٹل ٹکٹنگ کے فروغ اور حفاظتی اقدامات کو مزید مستحکم بنانا شامل ہے۔