تلنگانہ
اسکراپ کی دکان میں آگ لگ گئی، لاکھوں کا نقصان
سمجھاجاتا ہے کہ یہ آگ جلے ہوئے سگریٹ کو لاپرواہی سے پھینکنے کے نتیجہ میں اس کے بٹ سے لگی۔اس واقعہ میں تقریبا چارلاکھ روپئے مالیت کے سامان کا نقصان ہوا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں اسکراپ کی دکان میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔اس واقعہ میں پلاسٹک، لیڈ، آئرن کا اسکراپ جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگیا۔
سمجھاجاتا ہے کہ یہ آگ جلے ہوئے سگریٹ کو لاپرواہی سے پھینکنے کے نتیجہ میں اس کے بٹ سے لگی۔اس واقعہ میں تقریبا چارلاکھ روپئے مالیت کے سامان کا نقصان ہوا ہے۔
ڈسٹرکٹ فائر آفیسر بی کیشولو نے کہاکہ لوہے کی شیا، پلاسٹک کے ٹائرس اور خالی بوتلیں جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگئیں۔عادل آباد فائراسٹیشن کے دو فائرانجنوں نے اطلاع ملتے ہی وہاں پہنچ کر آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔
اسی دوران بلدیہ صدرنشین عادل آباد جوگوپرمیندرنے مقام واقعہ پہنچ کر صورتحال کاجائزہ لیا اور تجارتی اداروں ودکانات کے مالکین سے خواہش کی کہ وہ احتیاطی اقدامات کریں۔